ماسکو 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس میں نئے قوانین کے تحت بالکونیوں میں سگریٹ نوشی کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ پابندی یکم اکٹوبر سے نافذ ہوگی۔ اپارٹمنٹس کی بالکونیوں میں ٹھہر کر سگریٹ نوشی ممنوع قرار دیتے ہوئے حکومت نے یہ بھی کہاکہ کھلے مقامات اور ہوٹلوں میں بھی موم بتی جلانا اور باربکی کے ذریعہ کباب تیار کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ نئے قانون کے تحت کھلے مقام پر آگ لگانا ممنوع ہے۔ خلاف ورزی پر 3000 ربلس (3300 روپئے) کا جرمانہ ہوگا۔
