ٹوکیو۔ 24ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) روس نے اُن 24جاپانی مچھیروں اور اُن کی کشتیوں کو رہا کردیا ہے جو متنازعہ پیسفیک جزائر کی آکٹوپس حدود سے باہر نکل گئے تھے ۔ جاپان کی وزارت خارجہ نے یہ بات بتائی ۔ پانچ کشتیوں اورمچھیروں کو جزیرہ کوناشری جزیرہ سے روانہ کیا گیاجو روس اور جاپان کے درمیان ایک متنازعہ جزیرہ تصور کیا جاتا ہے۔ ان کشتیوں اور مچھیروں کو گزشتہ ہفتہ گرفتار کیا گیا تھا کیونکہ روسی بحریہ نے اُنھیں اُن کے مقررہ آـکٹوپس کوٹہ بمطابق 1988ء معاہدہ سے متجاوز پایا تھا ۔
ادلیب کے پناہ گزین کیمپ پر روس کے فضائی حملے ، آٹھ ہلاک
بیروت ۔ 24ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) روس نے منگل کے روز شام کے اُن شمال مغربی علابوں میں واقع اسکول پر فضائی حملہ کیا جہاں بے گھر افراد کو پناہ دی گئی ہے جس میں آٹھ افراد بشمول پانچ بچے ہلاک ہوگئے ۔ برطانیہ کی ہیومن رائٹس آبزرویٹری کے مطابق فضائی حملے ادلیب صوبہ کے موضع جوباس میں کئے گئے جہاں ایک اسکول بھی واقع ہے جسے بے گھر افراد کی پناہ گاہ کے طورپر استعمال کیا جارہا تھا ۔