کیف۔ روس کے یو کرین کے دارالحکومت کیف سے 268 کلومیٹر جنوب مغرب میں ایک شہر وینیٹسیا میں تازہ میزائل حملہ میں 3 بچوں سمیت کم سے کم 23 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ روسی حکومت جنگی اصولوں کی پاسدادری نہ کرتے ہوے سیول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ روس ہر روز شہریوں کو مارتا ہے، یوکرین کے بچوں کو مارتا ہے،روس شہری تنصیبات پر میزائل حملے کرتا ہے جہاں کوئی فوجی ہدف نہیں ہوتا، یہ دہشت گردی کی کھلی کارروائی نہیں تو کیا ہے؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق، یوکرینی اعلیٰ احکام نے تصدیق کی ہے کہ بحرہ اسود میں واقع روسی آبدوز سے کلیبر کروز میزائل فائر کیے گئے جس سے میڈیکل کلینک، دفتروں، سٹورز اور رہائشی عمارتوں کو میں نقصان پہنچا۔ یوکرینی حکام نے کہا کہ یوکرا ئنی فضائی دفاع نے چار میں نیشنل پولیس چیف ایہور کلیمینکو نے میڈیا کو بتایا کہ ابھی تک 6ہلاک افراد کی شناخت ہو سکی ہے۔