ماسکو: روس کے فضائی دفاعی نظام اور الیکٹرانک جنگی آلات نے کریمیا کے روسی بندرگاہی شہر سیوستوپول پر یوکرین کے ڈرون حملے کو رات میں ناکام بنادیا۔ حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ سیوستوپال کے گورنر میخائل رزووزائیف نے یہ اطلاع دی۔ رزووزائیف نے اتوار کی صبح ٹیلیگرام میں کہا کہ رات کے وقت، فضائی دفاع اور الیکٹرانک جنگی نظام نے سیواستوپول پر ایک اور ڈرون حملے کوناکام بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ کریمیا اور سیواستوپول پر پوری رات حملہ کرنے کے لئے کل دس ڈرون بھیجے گئے تھے ۔گورنر نے کہا کہ شہر میں کسی بھی اہم تنصیب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔یوکرین اور روس ایک دوسرے کے اہم شہروں اور تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ حالیہ حملوں میں بڑے پیمانے پر ڈرون کا استعمال کیا گیا ہے۔