روسٹڈ تندوری ران

   

اجزا: بکرے کی ران ایک کلودھو کر صاف کر کے گہرے کٹ لگا دیں، سویا سوس تین کھانے کے چمچہ، سفید سرکہ تین کھانے کے چمچہ، چلی پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، تل دو کھانے کے چمچہ، تندوری مسالہ ایک پیکٹ، کچری پاؤڈر تین کھانے کے چمچہ، نمک حسب ذائقہ، تیل حسب ضرورت۔
ترکیب :پیالے میں چلی پیسٹ‘سویا سوس‘سفید سرکہ‘تندوری مسالہ‘کچری پاؤڈر اور نمک ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔برش کی مدد سے ران پر تیل اچھی طرح لگا کر مسالوں کا آمیزہ ران پر اچھی طرح لگائیں کہ وہ کٹ کے اندر تک لگ جائے،اوپر سے تل چھڑک کر 30تا50 منٹ تک ریفریجریٹر میں رکھیں۔پری ہیٹ اوون میں 150C پر ران رکھ کر 45تا50 منٹ تک بیک کریں۔ ایک طرف سے پک جائے تو پلٹ کر دوسری سائیڈ سے بھی بیک کریں۔تیار ہو جائے تو سرونگ ڈش میں نکال کر لیموں کے سلائس اور حسبِ پسند ڈرنک کے ساتھ سرو کریں۔