روسی حملہ عالمی معیشت کیلئے تباہ کن : آئی ایم ایف

   

نیویارک : عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ روس یوکرین کی جنگ دنیا کی معیشت کے لیے تباہ کن ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف نے بیان میںکہا کہ روس کے حملے کے اثرات دنیا کی معیشت پر ترقی کی رفتار میں کمی کا باعث بنے گی جبکہ مہنگائی میں اضافے کی شکل میں سامنے آنے کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت کو لمبے عرصے کے لیے ایک نئے سانچے میں ڈھال سکتی ہے۔