ماسکو : روسی انتظامیہ کے خلاف بغاوت شروع کرنے والی سیکیورٹی کمپنی ویگنر کے بانی یوگینی پریگوژن پر صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے ’غداری‘ کے الزام کے جواب میں کہا ہے کہ “ہم محب وطن ہیں۔ ہم نے جنگ کی ہے اور کرتے رہیں گے۔”پریگوژن نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک بیان میں کہا کہ پوتن “غداری” کے نظریے میں مکمل طور پر غلط ہیں۔یہ دعوی کرتے ہوئے کہ ویگنر کے اراکین “محب وطن ہیں اور ہمیشہ وطن کے لیے لڑتے ہیں”، پریگوژن نے کہا، “کوئی ویگنر لڑاکا خود کو مجرم ٹھہرانے اور سربراہ مملکت یافیڈرل سیکیورٹی سروس کی درخواست پر ہتھیار ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔کیونکہ ہم روس کے خورد برد، جھوٹ اور بیورو کریسی سے دو چار ہونے کے حق میں نہیں ہیں۔ “ویگنر کے بانی یوگینی پریگوژن نے روسی فوج پر ان کے کیمپ پر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے جوابی کارروائی کی۔