واشنگٹن، 18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی کانگریس ( پارلیمنٹ ) نے منگل کے روز 2020 نیشنل ڈیفنس اتھارٹی ایکٹ (این ڈے اے ) کے تحت روس اور جرمنی کے درمیان شروع ہونے والے گیس پائپ لائن منصوبے کے خلاف پابندیوں کی منظوری دے دی۔ان پابندیوں میں 738 ارب ڈالر کا سالانہ دفاعی بل شامل ہے جو اب وائٹ ہاؤس میں جائے گا ہے ۔امریکی پارلیمنٹ میں 11 دسمبر کو بل کو منظوری دے دی گئی جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ وہ اس تاریخی دفاعی قانون پر فوری طور پر دستخط کریں گے ۔ واضح ر ہے کہ روس اور جرمنی کے درمیان یہ پائپ لائن تقریبا 1230 کلومیٹر لمبی ہے جو بحرہ بالٹک سے ہو کر گذرے گي ۔ اس پائپ لائن کام 2020 کے وسط سے شروع ہو سکتا ہے ۔ ممکنہ پابندیوں کے باوجود روس اور جرمنی اس منصوبے کو مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔