روپے کی قدر میں 16 پیسے کا اضافہ

   

ممبئی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اگلے ہفتے مجوزہ باہمی ٹیرف کے اعلان سے قبل سرمایہ کاروں نے محتاط رہنے کی وجہ سے دنیا کی بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کی بدولت انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں آج امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ 16 پیسے بڑھ کر 85.59 پر پہنچ گیا۔ جبکہ، اس کے گزشتہ کاروباری دن روپیہ 85.75 روپے فی ڈالر پر رہا تھا۔

کسانوں کو 1350 روپے میں
ڈی اے پی کی بوری ملے گی
نئی دہلی: مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے جمعہ کو کہا کہ مودی حکومت نے ڈی اے پی کی قیمت 1350 روپے فی بوری مقرر کی ہے تاکہ کسانوں کو زیادہ قیمت ادا نہ کرنی پڑے ، اس کیلئے کسانوں کو بھاری سبسڈی دی جا رہی ہے ۔ خریف سیزن 2025 کیلئے فاسفیٹک اور پوٹاسک کھادوں پر غذائیت پر مبنی سبسڈی کی شرحیں طے کرنے کے مرکزی کابینہ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چوہان نے کہا کہ اس سال بھی حکومت نے کسانوں کو سستی کھاد فراہم کرنے کیلئے تقریباً 1.75 لاکھ کروڑ روپے کی سبسیڈی دی ہے ۔