افراد خانہ سے ملاقات کیلئے خاتون عہدیداروں کی ٹیمیں تشکیل
حیدرآباد 9نومبر (سیاست نیوز) پولیس کمشنر سندیپ شنڈیلیا نے روڈی شیٹرس کی غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور ان کے افراد خاندان سے رابطہ کرنے خاتون پولیس عہدیداروں کی 7 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ روڈی شیٹرس اور بیویوں سے بات چیت کیلئے خاتون پولیس عہدیداروں کو صبح اور شام ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل زون میں شریمتی پشپا ڈپٹی کمشنر پولیس کمانڈ کنٹرول ، ایسٹ زون میں شریمتی ڈی پرسنا لکشمی ، نارتھ زون میں چندنا دیپتی ، ساؤتھ زون میں کے شلپاولی ڈی سی پی سی سی ایس، ساؤتھ ویسٹ شریمتی نتیکا پنت ڈی سی پی ٹاسک فورس ، ڈی سی پی ساوتھ ویسٹ شریمتی ڈی کویتا ڈی سی پی ویمن سیفٹی، ڈی سی پی ویسٹ زون شریمتی ڈی سنیتا ریڈی کو تعینات کیا گیا ۔ یہ ٹیمیں پولیس کے ہمراہ روڈی شیٹرس کے مکانات پہنچ کر ان کی بیوی و دیگر افراد خاندان سے ملاقات کرکے سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھ رہی ہیں۔ اسی طرح خاتون پولیس عہدیدار صبح 7 بجے تا 10 بجے اور شام 4 بجے تا 7 بجے تک روڈی شیٹرس کے افراد خاندان سے ملاقات کر رہی ہیں۔ پولیس ٹیموں نے اب تک 100 روڈی شیٹرس کے افراد خاندان سے ملاقات کی ہے۔ب