کراچی ۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام) نوجوان پاکستانی کرکٹر حیدر علی نے کہا ہے کہ روہت شرما ان کے رول ماڈل ہیں۔ 19 سالہ حیدر علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روہت شرما میرے رول ماڈل ہیں اور اس کی وجہ ان کا وہ آغاز ہے جو وہ ہندوستانی ٹیم کو فراہم کرتے ہیں۔ یہ واقعی حیران کن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹسٹ، ونڈے یا ٹی20 ہو وہ ایک سوچ کے ساتھ آتے ہیں اور بولروں پر حملہ آورہوتے ہیں۔ میں ایسا ہی آغاز پاکستانی ٹیم کو فراہم کرنا چاہتا ہوں۔حیدر علی کو دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب کیے گئے 29 رکنی ابتدائی سکواڈ میں شامل کیا ہے۔ رواں سال جنوبی افریقہ میں منعقدہ آئی سی سی جونیئر ورلڈکپ میں ہندوستان کے خلاف سیمی فائنل میں انہوں نے نصف سنچری بھی اسکورکی تھی تاہم یہ میچ پاکستان ہارگیا تھا۔
