روہت شرما نے سبکدوشی کا فیصلہ کرلیا

   

سڈنی ۔ ہندوستانی ٹسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ میڈیا کے اندورنی ذرائع کے مطابق روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف جاری5 ٹسٹ میچزکی سیریزکے اختتام پر سبکدوشی کا اعلان کریں گے۔ اس وقت ٹسٹ سیریز میں آسٹریلیاکو1-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ ایک ٹسٹ میچ ڈرا ہوا تھا۔ میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام اور سلیکٹرزکو بھی اس بارے میں علم ہے، روہت شرما اپنی سبکدوشیکے فیصلے کو نہیں بدلیں گے۔ روہت شرما اس حوالے سے کب اعلان کریں گے اس کا حتمی وقت نہیں بتایا جا سکتا لیکن قوی امکان ہے کہ وہ سڈنی میں پانچویں ٹسٹ میچ کے اختتام پر سبکدوشیکا اعلان کریں گے۔ میڈیا کے مطابق روہت شرما نے اس سیریزکے 3 ٹسٹ میچوں کی 6 اننگز میں صرف 31 رنز بنائے ہیں۔ واضح رہے کہ روہت شرما نے اس سال جون میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل جیتنے کے بعد انعامات کی تقسیم کی تقریب کے دوران ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔ روہت بچے کی پیدائش کے باعث بارڈرگواسکر ٹرافی کا پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ کپتان نے سیریزکے دوران 3 میچوں میں صرف31 رنز بنائے ہیں۔ سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ٹیم میں روہت شرما کی موجودگی پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ یہ تشویش میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں باکسنگ ڈے ٹسٹ میں ہندوستان کی 184 رنز کی شکست کے بعد سامنے آئی ہے۔ پٹھان کا ماننا ہے کہ ٹیم میں روہت کی جگہ ان کی کپتانی کی وجہ سے ہے۔