روہت شرما پر12 لاکھ روپے کا جرمانہ

   

چینائی ۔ ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما کو دہلی کیپٹلز کے خلاف منگل کے روز اپنی ٹیم کے میچ میں سست اوور ریٹ کے سبب 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔آئی پی ایل ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سست اوور ریٹ کے ساتھ رواں سیزن میں ممبئی ٹیم کا یہ پہلا جرم ہے ، لہذا ٹیم کے کپتان روہت پر12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ خیال رہے ممبئی کی ٹیم دہلی کیپٹلز کے خلاف میچ چھ وکٹوں سے ہارگئی۔