پرتھ ۔ہندوستانی کپتان روہت شرما بھی ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہیں پہنچے تھے ۔ اس وجہ سے وہ پہلے ٹسٹ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ روہت کی ذاتی وجہ ان کے دوسرے بچے کی پیدائش تھی۔ تاہم اب روہت شرما آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے وہاں پریکٹس بھی شروع کردی ہے۔ اب اگر گمبھیر بھی دوسرے ٹسٹ سے پہلے پہنچ جاتے ہیں تو ٹیم انڈیا کے نقطہ نظر سے یہ کافی اہم ہوگا۔