پرتھ ۔ ٹیم انڈیا کا کپتان کون ہے؟ روہت شرما بارڈر ۔گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے خلاف ہندوستانی ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟ جواب ہے روہت شرما۔ جب سب کچھ اتنا واضح ہے تو پھر سیریزکا براڈ کاسٹر ایسا کیسے کر سکتا ہے کہ وہ سیریز کے پوسٹر پر روہت شرما کی بجائے پیٹ کمنز کے ساتھ ویراٹ کوہلی کی تصویر لگا دے؟ کیا روہت شرما اس کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتے؟ آسٹریلیا میں ٹسٹ سیریز کے نشریاتی چینل نے جو کچھ کیا ہے وہ ایک طرح سے ہندوستانی کپتان روہت شرما کی توہین ہے اور کچھ نہیں، اس کے بعد ایک نئی بحث شروع ہوچکی ہے۔