نئی دہلی ۔ ٹسٹ سیریز سے پہلے ہی باہر ہوگئے زخمی فاسٹ بولر ایشانت شرما کا خیال ہے کہ رہانے بولروں کے کپتان ہیں۔ ایشانت نے کہا کہ رہانے پر اعتماد ہیں اور میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ بولروں کے کپتان ہیں۔ ہم نے کئی مرتبہ ایک ساتھ مقابلے کھیلے ہیں۔ جب بھی کوہلی نہیں ہوتے ہیں تووہ مجھ سے پوچھتے تھے کہ آپ کیسی فیلڈ چاہتے ہیں اور کب بولنگ کرنا چاہتے ہیں۔ کیا آپ بولنگ کے لئے جانا چاہتے ہیں۔ وہ بولروں کے کپتان ہیں اور وہ ایسے نہیں ہیں کہ وہ آپ کو بتائیں کیا کرنا ہے ۔رہانے اپنی کپتانی کے دو ٹسٹ میچوں میں ہندوستان کو آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف کامیابی دلوا چکے ہیں۔ ایشانت نے کہا رہانے ایسے کھلاڑی ہیں جو بولروں اور کوہلی کے درمیان ستون کا کام کرتے ہیں۔ رہانے دباؤ میں پرسکون رہتے ہیں۔ وہ فکر نہیں کرتے ہیں اور بولروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستان کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میں آٹھ وکٹ سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین 26 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں دوسرا مقابلہ کھیلا جائے گا۔