حیدرآباد۔/8 نومبر، ( سیاست نیوز) ریاست بھر میں سری گرونانک کی 553 ویں پرکاش اُتسو تقاریب عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں۔ اس موقع پر گربانی، کیرتن اور دیگر مذہبی رسومات انجام دی گئیں۔ ان تقاریب کے ذریعہ امن اور قومی یکجہتی کا پیام دیا گیا۔ گردواروں میں ہزاروں کی تعداد میں سکھ یاتریوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا اور مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ پروگراموں میں شرکت کی۔ پربندھک کمیٹی گردوارہ صاحب سکندرآباد کی جانب سے منعقدہ اختتامی پروگرام میں 25 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ پربندھک کمیٹی کے صدر ایس بلدیو سنگھ بگا کے علاوہ جی ایس جی ایس ایس کے صدر ایس کلدیپ سنگھ، جنرل سکریٹری ایس جگموہن سنگھ، سکریٹری ہرپریت سنگھ گلاٹی اور کمیٹی کے دیگر ارکان نے انتظامات کی نگرانی کی۔ ملک کے نامور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی اور پروگرام پیش کئے۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ گرونانک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔ر