ریاست میں بی ایڈ کورس کیلئے 17 ہزار 600 نشستیں مختص

   

نظام آباد۔ روزگار پر مبنی بی ایڈ کورس کے ریاست تلنگانہ میں 199 کالجس موجود ہیں ۔ مسٹر سید احمد بخاری سکریٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بتایا ہے کہ ان کالجس میں جملہ نشستیں 17 ہزار 600 ہیں ۔ جن میں کنوینر کوٹہ کے تحت 13 ہزار 200 نشستیں مختص ہیں اور کالجس انتظامیہ منیجمنٹ کوٹہ کے تحت 4 ہزار 400 نشستیں ہیں ۔ اس کورس میں داخلہ کے خواہشمند امیدواروں کو اڈمیشن کنوینر نے جاریہ ماہ ڈسمبر 17 تک اپنے سرٹیفکیٹ اپ لوڈکرنے کی سہولت دی ہے ۔ تاحال صرف 7 ہزار 78 امیدوار اپین سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرچکے ہیں ۔