سال نو کے جشن پر امتناع کے باوجود دسمبر کے آخری چار دن میں ایک ہزار کروڑ روپیوں سے زیادہ شراب فروخت
حیدرآباد :۔ ریاست میں نئے سال کا جشن منانے پر امتناع عائد ہونے کے باوجود صرف ایک دن 31 دسمبر کو ساری ریاست میں 200 کروڑ روپئے کی شراب فروخت ہوئی ہے ۔ جب کہ دسمبر کے آخری چار دن ریاست میں 1,068.40 کروڑ کی شراب فروخت ہوئی ہے ۔ حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ریاست بھر میں نیا سال کا جشن منانے پر پابندیاں عائد کردی تھی تاہم 31 دسمبر کو نصف شب تک شراب فروخت کرنے کی اجازت دی تھی جس کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے شرابیوں نے گھروں میں ہی پانی کی طرح شراب کو پی لیا ۔ نئے سال کے پیش نظر شراب کے دوکانات کے مالکین نے ایک ہفتہ قبل ہی بھاری مقدار میں شراب ۔ بیر وغیرہ منگوالیا تھا ۔ واضح رہے کہ ریاست میں 2216 شراب کی دوکانات 1000 سے زائد بارس ، کلبس اور ریسٹورنٹس ہیں جہاں شراب فروخت ہوتی ہے ۔ حکومت کے محکمہ اکسائز کو صرف ایک ماہ دسمبر میں ہی شراب کی فروختگی سے 2,714.76 کروڑ روپئے کی آمدنی ہے جس میں 31 دسمبر کو 200 کروڑ روپئے کی شراب فروخت ہونے والی آمدنی بھی شامل ہے ۔ اس پبس ، ریزارٹس اور ایونٹس کو اجازت نہیں دی گئی ۔ پولیس نے سخت قواعد نافد کردئیے اور بڑے پیمانے پر ڈرنک اینڈ ڈرائیو کی مہم بھی شروع کی جس کی وجہ سے شراب پینے کے شوقین نے گھر لیجا کر شراب پی ہے ۔۔
