ریاستوں میں اب بھی 3.06 کروڑ ویکسین دستیاب ہیں: وزارت صحت

   

نئی دہلی : وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود نے اتوار کو بتایا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے پاس کورونا وائرس کے تین کروڑ چھ لاکھ 34 ہزار 638 ویکسین ابھی بھی دستیاب ہیں۔وزارت نے کہا کہ آئندہ تین دنوں میں کم از کم 24،53،080 مزید ویکسین ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو دستیاب کرادیئے جائیں گے ۔ وزارت نے بتایا کہ مرکز کے ذریعہ اب تک 29.10 کروڑ سے زیادہ کورونا وائرس سے متعلق ویکسین ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو مہیا کئے جاچکے ہیں۔ ان میں سے آج صبح تک کے اعدادوشمار کے مطابق ضائع شدہ سمیت 26،0419412 ویکسین استعمال کئے جاچکے ہیں۔وزارت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3810554 ویکسین لگائی گئیں اور اس کے ساتھ ہی اب تک ملک میں مجموعی طور سے 276693572 ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔