ریاستوں کے پاس 2.87 کروڑ ٹیکے دستیاب

   

مرکز کی جانب سے ریاستوں اور زیر انتظام علاقوں کو 28.50 کروڑ ٹیکوں کی فراہمی

نئی دہلی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ہفتہ کے روز بتایا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے دو کروڑ 87 لاکھ 71 ہزار 85 ٹیکے فی الحال دستیاب ہے ۔ وزارت نے بتایا کہ اگلے تین دنوں میں کم از کم 5226460 اور ٹیکے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مہیا کروا دیے جائیں گے ۔ وزارت نے بتایا کہ ابھی تک مرکز نے 28.50 کروڑ سے زیادہ کورونا وائرس کے ٹیکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دستیاب کروائے جا چکے ہیں’ جن میں سے آج صبح کے اعداد و شمار کورونا وائرس کے ٹیکے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مہیا کروائے جا چکے ہیں جن میں سے آج صبح کے اعداد و شمار کے مطابق خراب سمیت 256328045 ٹیکے استعمال کیے جا چکے ہیں۔ وزارت نے کہا،‘مرکزی حکومت قومی سطحی ٹیکہ کاری مہم کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مفت میں کووڈ ٹیکے مہیا کرواکر ان کی مدد کر رہی ہے ۔ علاوہ ازیں حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے ٹیکوں کی براہ راست خرید کی سہولت بھی انھیں دی جا رہی ہے ۔ ٹسٹ، ٹریک اور ٹریٹمنٹ کے ساتھ ساتھ ٹیکہ کاری وبا کی روک تھام اور انتظام کے لیے مرکزی حکومت کی وسیع پالیسی کی ایک مضبوط بنیاد ہے ۔ اس دوران ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 60753 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے مزید 1647 مریضوں کی جان جا چکی ہے ۔ ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 28678390 اور اس وبا سے مرنے والوں کے کل اعداد و شمار 385137 ہو گئے ہیں۔ وزارت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3300085 ٹیکے لگائے گئے ، اسی کے ساتھ ملک میں امسال 16 جنوری سے ابھی تک کورونا وائرس کے 2722388783 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔