ریل پراجکٹ: سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کو ڈانٹ پلائی

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ ریپڈ ریل پروجیکٹ کیلئے اپنا حصہ ادا کرنے کے حکم کے مکمل نفاذ کو یقینی بنائے۔ عدالت کو آج یعنی منگل کو بتایا گیا کہ دہلی حکومت نے بقایا رقم کی جزوی ادائیگی کر دی ہے۔سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حکم پر پوری طرح عمل ہونا چاہیے۔ جزوی ادائیگی کا کوئی جواز نہیں ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ دہلی حکومت کو رقم ادا کرنے کیلئے عدالت کو دباؤ ڈالنا پڑ رہا ہے، جو اس کی ذمہ داری بنتی ہے۔ سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کو اپنا حصہ مکمل ادا کرنے کی ہدایت دی اور سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ جسٹس سنجے کشن کول نے دہلی حکومت کے رویہ پر کہا کہ آپ اشتہارات کیلئے بجٹ میں 500 کروڑ روپے کا انتظام کر سکتے ہیں، لیکن 400 کروڑ روپے کے انتظام سے قاصر ہیں۔