ریلوے بورڈ کی وضاحت، کرونا بحران کے باعث ریل خدمات میں کوئی تخفیف نہیں

,

   

Ferty9 Clinic

کرونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن کے خدشات کے پیش نظر ہندوستانی ریلوے نے کل واضح کیا ہے کہ کرونا کے نام پر کسی کو بھی خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ریلوے خدمات میں کوئی تخفیف نہیں کی جائے گی اور مطالبات کے مطابق اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایکزیکیٹو آفیسر (سی ای او) سنیت شرما نے یہاں ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کے کسی بھی حصہ میں کسی کو یہ فکر نہیں کرنی چاہئے کہ ریلوے کی خدمات بند ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے 1490 میل ایکسپریس ٹرینیں چلا رہی ہے ، جوکرونا سے پہلے کی مدت کے مقابلے میں 84 فیصد ہے۔ اسی طرح 92 فیصد یعنی 5387 مضافاتی خدمات بھی چل رہی ہیں۔ صرف مسافر ٹرینوں کی صورت میں 26 فیصد یعنی 947 ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔