ریلوے حادثات پر این ڈی اے کی بے حسی کب ختم ہوگی: ممتابنرجی

   

کلکتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جو ریلوے کی سابق وزیر ہیں نے جھارکھنڈ ریلوے حادثہ پر مرکز کی این ڈی اے حکومت کی سخت تنقید کی ہے ۔ ممتا بنرجی نے مرکز ی حکومت سے سوال کیا کہ آخر یہ بے حسی کب ختم ہوگی ۔ممتا بنرجی نے ایکس ہینڈل پر لکھا ہے کہ ایک اور ہولناک ریلوے حادثہ۔ جھارکھنڈ کے چکردھر پور ڈویژن میں آج صبح سویرے ہوڑہ-ممبئی میل پٹری سے اتر گئی، متعدد اموات اور بڑی تعداد میں زخمی ہونے کا المناک نتیجہ ہے ۔میں سنجیدگی سے پوچھتی ہوں کہ کیا یہ گورننس ہے ؟