ریلوے میں سابق فوجیوں کا تقرر

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے کا محکمہ سارے ملک میں پھیلی ہوئی اس کی جائیدادوں کے تحفظ کے لئے وظیفہ یاب فوجیوں کا تقرر کرے گا۔ اس سے قبل ریلوے بورڈ نے ریلوے زون کے جنرل منیجروں کو اس بات کا اختیار دے دیا تھا کہ وہ ہوم گارڈ ، مہاراشٹرا انڈسٹریل سکیوریٹی فورس جیسی سرکاری ایجنسیوں کے ملازمین کو اس کام کی ذمہ داری دے۔ اس کے لئے ریلوے پروٹیکشن فورس میں مخلوعہ جائیدادیں مقرر کی گئی تھیں۔ اب ان احکامات میں ترمیم کی گئی ہے اور سابق فوجیوں کو بھی سینک کلیان بورڈ کے توسط سے ملازمتیں دی جارہی ہیں۔