ریلوے کی ناقص اقتصادی حالت باعث تشویش

   

Ferty9 Clinic

جاب کے مواقع گھٹ گئے ، پراجکٹوں کی تکمیل میں تاخیر :ارکان راجیہ سبھا
نئی دہلی ۔17مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں کئی ارکان نے آج ریلوے کی ناقص اقتصادی حالت پر تشویش ظاہر کی ۔ انھوں نے کہاکہ نوکریوں کے مواقع گھٹ چکے ہیں ۔ بڑے پراجکٹوں پر عمل درآمد میں تاخیر ہورہی ہے اور نیشنل ٹرانسپورٹر کی نجکاری کی جارہی ہے ۔ وزارت ریلوے کے کام کاج پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کئی ارکان نے ریلوے میں بڑے تعداد میں خالی جائیدادوں کا ذکر کیا اور کہاکہ ان پر بھرتی ہونا چاہئے جس سے نوجوان نسل کو جاب کے مواقع فراہم ہوں گے ۔ سی پی آئی کے بینوئے وسوام نے کہاکہ ریلوے میں تقریباً تین لاکھ خالی جائیدادیں ہیں جن پر تقررات ہونے چاہئے ۔ ٹرینوں اور اسٹیشنوں کو خانگیانے کی مخالفت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ قوم کا سب سے بڑا حمل و نقل کا ذریعہ اپنے سماجی پہلو کو فراموش کرچکا ہے اور سماجی بہبود کے کاموں سے اسے الگ تھلگ کردیا گیا ہے ۔ وائی ایس آر سی پی کے وجئے سائی ریڈی نے بھی مباحث میں حصہ لیا اور کہاکہ ریلوے میں اب 98.4 فیصد کا آپریٹنگ تناسب ہے جو گزشتہ دس سال کا بدترین ہے۔