ریونت ریڈی اور مہیش کمار گوڑ کی آج بیلگام روانگی

   

دیگر قائدین کے ساتھ ورکنگ کمیٹی اجلاس میں شرکت
حیدرآباد۔/25 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی اور صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ پارٹی کے دیگر قائدین کے ہمراہ کل کرناٹک کے بیلگام میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ورکنگ کمیٹی کا اہم اجلاس کرناٹک کے بیلگام میں طلب کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ کل صبح حیدرآباد سے بیلگام کیلئے روانہ ہوں گے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے دیگر ارکان اور مدعوئین میں ریاستی وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی، وزیر صحت دامودھر راج نرسمہا، رکن کونسل جیون ریڈی اور ومشی چندریڈی بھی بیلگام روانہ ہوں گے۔ خصوصی طیارہ سے یہ قائدین بیلگام روانہ ہوں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر اور صدر پردیش کانگریس ورکنگ کمیٹی اجلاس کے موقع پر ریاست کی سیاسی صورتحال پر پارٹی سربراہ ملکارجن کھرگے اور راہول گاندھی سے تبادلہ خیال کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس کی چیف منسٹر ریونت ریڈی کی زیر قیادت حکومت کے ایک سال کی تکمیل اور حکومت کی بہتر کارکردگی سے کانگریس کی اعلیٰ قیادت مطمئن ہے۔