ریونت ریڈی پیشرو بی آر ایس حکومت کے ہر اچھے کام کو ختم کرنے کے خواہاں: بی آر ایس

   

حیدرآباد 11 اگست (سیاست نیوز) کورٹلہ کے بی آر ایس ایم ایل اے کے سنجے نے کانگریس حکومت پر الزام لگایا کہ وہ اقامتی اسکولس کو نظرانداز کررہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی پیشرو بی آر ایس حکومت کے ہر اچھے کام کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔ بی آر ایس ایم ایل اے نے کہاکہ گزشتہ سات ماہ کے دوران سمیت غذا سے سرکاری اقامتی اسکولس کے 36 طلبہ فوت ہوئے ہیں۔