کانگریس سے احسان فراموشی کا راج گوپال ریڈی پر الزام
حیدرآباد ۔10 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے آج منوگوڑ حلقہ کے مری گوڑم منڈل میں کانگریس امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلائی ۔ انہوں نے منڈل کے کئی مواضعات میں روڈ شو کرکے عوام سے رابطہ کیا۔ لنگالا پلی ، بھومنا پلی ، شیونا گوڑم ، انتم پیٹ اور گٹھ اپل مواضعات میں ریونت ریڈی نے رکن کونسل جیون ریڈی اور دیگر قائدین کے ہمراہ روڈ شو کیا جس میں سینکڑوں کانگریس حامیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریونت ریڈی نے ووٹرس سے اپیل کی کہ ایک مرتبہ خاتون کو اپنے نمائندہ کے طورپر منتخب کریں ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کانگریس امیدوار پی شراونتی علاقہ کی ترقی اور عوام کی بھلائی پر توجہ دیں گی۔ ریونت ریڈی نے راج گوپال ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت پر تنقیدکی اور کہا کہ کانگریس نے کیا ناانصافی کی جو بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے طفیل میں رکن اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے لیکن اچانک ذاتی مفادات کیلئے بی جے پی کا دامن تھام لیا ۔ انہوں نے کہا کہ راج گوپال ریڈی نے 22000 کروڑ کے کنٹراکٹس حاصل کرکے بی جے پی سے سودے بازی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے منوگوڑ سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل نہیں کی۔ ر