حیدرآباد ۔23 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) صدرپردیش کانگریس ریونت ریڈی نے آج منوگوڑ اسمبلی حلقہ کا دورہ کرکے پارٹی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے اسٹیشن نارائن پور منڈل میں پارٹی امیدوار پی شراونتی کے ہمراہ ووٹرس سے ملاقات کی ۔ روڈ شو کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں عوام نے شرکت کی ۔ طویل روڈ شو کے بعد جلسہ سے ریونر ریڈی نے خطاب میں عوام سے اپیل کی کہ وہ ضمنی چناؤ میں ٹی آر ایس اور بی جے پی کو سبق سکھائیں۔ ریونت ریڈی کے دورہ سے کانگریس کارکنوں میں جوش و خروش پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقتاً فوقتاً مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔ ان کے ہمراہ انتخابی مہم کے کنوینر آر دامودر ریڈی ، ضلع کانگریس صدر کے انیل کمار ریڈی ، سی ایچ کرشنا ریڈی اور دوسرے موجود تھے۔