ریپ اور اقدام قتل کے دو ملزموں کو سزائے موت

   

پرتاپ گڑھ۔ اترپردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع کی پوکسو عدالت نے اجتماعی عصمت ریزی اور ایک نابالغ کو مارنے کی کوشش کے دو ملزمین کو موت کی سزا سنائی ہے۔ یہ فیصلہ27 دسمبر 2021 کو ہونے والے جرم کے 11 ماہ کے اندر سنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے دونوں ملزمان کو 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا مجرم قرار دیتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ اس کی بائیں آنکھوں اور چہرے اور پیر کی ہڈیوں کو نقصان پہنچا۔چیف منسٹر ادتیہ ناتھ یوگی نے مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت دی تھی۔