ریہا چکربرتی کو این سی بی نے منشیات کے کیس میں گرفتار کیا

,

   

ممبئی۔نارکوٹک کنٹرول بیورو نے منگل کے روز ریہا چکربرتی کو منشیات کے معاملے میں گرفتار کیا‘ اب انہیں عدالت میں دیگر تین گرفتار شدہ ملزمین کو پیش کیاجائے گا۔

مذکورہ این سی بی مزید پوچھ تاچھ کے لئے تمام چاروں کی تحویل کی ضرورت پرمشتمل عدالت سے گوہار لگاسکتی ہے۔

ریہا چکربرتی کے خلاف ششانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں گرفتاری کے بعد سے گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے۔

ششانت سنگھ راجپوت نے لاک ڈاؤن کے دوران ممبئی کے اپنے فلیٹ میں خودکشی کرلی تھی۔

اس کے بعد سے ریہا چکربرتی میڈیا اورتحقیقاتی ایجنسیوں کے نشانے پر ہیں۔

مزید تفصیلات کا اندازہ کیاجارہا ہے۔