مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے نئے زرعی قوانین کے بارے میں مودی حکومت کے موقف کو واضح کیا ہے۔ تومر نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی کسان تنظیم سے کسی بھی وقت نئے زرعی قوانین سے متعلق دفعات پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا ‘کوئی کمی نہیں ہے، حکومت ہند کسان سے بات کرنے کے لئے تیار ہے۔ انھوں نے کہا اگر کوئی کسان یونین ایکٹ سے وابستہ دفعات پر اسکی منسوخی کے علاوہ کسی بھی ترمیم کو لیکر آدھی رات کو بات کرنے کے لئے تیار ہیں تو نریندر سنگھ تومر ان کا خیرمقدم کرے گا