حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ( حمایت ساگر ، حیدرآباد ) ، این ایم ایس ٹیکنو کنسلٹنگ انجینئرس ، انجینئرس کالونی ، حیدرآباد کے تعاون سے ایک انقلابی زرعی مشین ایجاد کی ۔ ’ ریموٹ آپریٹیبل ملٹی فنکشن ایگزیکلچر اپیرٹس ‘ پٹینٹیڈ ٹکنالوجی پر مبنی ہے ۔ یہ مشین کئی ایک زرعی سرگرمیاں جیسے ہل جوتنا ، تخم ریزی ، کھیتی باڑی ، کاشت وغیرہ انجام دے سکتی ہے ۔ ویڈ ایجکشن اور جراثیم کش ادویہ کے چھڑکاؤ کا عمل بھی یہ مشین انجام دے سکتی ، مسٹر راما وتھ سمن ، اسسٹنٹ پروفیسر ، ڈاکٹر سید اعظم پاشاہ قادری ، پروفیسر و ایچ او ڈی شعبہ میکانیکل انجینئر لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے علاوہ 40 انجینئرنگ طلبہ نے اس پر تحقیق کی اور اس کو 2 سال میں ڈیولپ کیا اور پیٹنٹ گرانٹ حاصل کی ۔۔