13 سکریٹریز کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش ، 92 سکریٹریز کو وجہ نمائی نوٹس
حیدرآباد : /7 اگست (سیاست نیوز) کسانوں کے قرض معافی اسکیم کے تحت مستحقین کے انتخاب میں بے قاعدگیاں کرنے والے محکمہ پرائمری اگر یکلچرل کریڈٹ (PACS) کے سکریٹریز کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے ۔ زرعی قرض کی منظوری اور ان کی تجدید سے متعلق نامناسب معلومات فراہم کرنے پر 16 پی اے سیز سکریٹریز کو معطل کردیا گیا ہے ۔ اس میں PACS II کمرشیل بینکوں کے مالی تعاون سے جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ باقی 5 پی اے سیز DCCB کی مالی امداد سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ مزید PACS 13 سکریٹریز پر ڈائرکٹوریٹ آف کوآپشن نے سخت ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کی ہے ۔ اس طرح مزید 92 پی اے سی ایس سے متعلق سکریٹریز کو وجہ نمائی نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں فوری ردعمل کا اظہار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ عہدیداروں نے ریاست بھر میں 105 کریڈٹ یونینوں میں قرض حاصل کرنے والے کسانوں کی تفصیلات میں بڑے پیمانے کی غلطیاں ہونے کی نشاندہی کی ہے ۔ زرعی قرض معافی کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق /12 ڈسمبر 2018 ء تا /9 ڈسمبر 2023 ء کے درمیان قرض حاصل کرنے والے کسان ہی اس اسکیم کے اہل ہیں ۔ تاہم PACS نے مقررہ مدت کے درمیان نہ رہنے والے کسانوںکی زرعی قرض معافی کیلئے سفارش کی ہے ۔ اس تناظر میں محکمہ کوآپریشن کے اعلیٰ عہدیداروں نے متعلقہ PACS کے سکریٹریز کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کوآپریٹیو ڈائرکٹوریٹ کو ہدایت دی ہے ۔ اس طرح کی غلطیاں دوبارہ سرزد نہ ہو اس کے لئے چوکنا رہنے کی کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ کے رجسٹرار نے پی اے سی ایس کے سکریٹریز کو ہدایت دی ہے ۔ 2