ممبئی : غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، سونے کے ذخائر، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر میں زبردست کمی کی وجہ سے 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8.32 ارب ڈالر کم ہوکر566.9 ارب ڈالر پر آگیا، جبکہ پچھلے ہفتے یہ 1.5 ارب ڈالر کم ہو کر 575.3 ارب ڈالر رہاتھا۔ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 7.1 ارب ڈالر کی کمی کے ساتھ 500.6 ارب ڈالر پرآگئے ۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر میں 91.9 کروڑڈالر کی کمی آئی اور یہ گر کر 42.9 ارب ڈالر رہ گئے ۔زیرجائزہ ہفتے خصوصی ڈرائنگ رائٹس میں 19 کروڑڈالرکی گراوٹ آئی اور یہ کم ہوکر18.4 ارب ڈالر پر آ گیا۔ اس دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ذخائر 10.2 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.15 ارب ڈالر رہ گئے ۔