سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میںکہ مسجد کی مالیت میں اضافہ کرنے کی خاطر ملگیات کی تعمیر اور دیگر کاروبار میں زکوۃ ،فطرہ اور صدقات کا روپیہ لگانا درست ہے یانہیں ؟
جواب : صورت مسئولہ میں زکوۃ ، فطرہ اور صدقات کی رقم مسجد کی ملگیات کی تعمیر میں استعمال نہیں کی جاسکتی جیساکہ عالمگیری جلداول ص ۱۸۸ میں ہے ۔ ولایجوز ان یبنی بالزکاۃ المسجد وکذا القناطر والسقایات واصلاح الطرقات ۔ قفط واللہ أعلم