حیدرآباد : حیدرآباد پولیس نے آلودگی پیداکرنے والے بائیکس کے سائلنسرس پر توجہ مرکوز کردی ہے ۔بعض گاڑی سواروں کی جانب سے کمپنی کی جانب سے لگائے گئے سائلنسرس میں بعض تبدیلیوں اور ترمیم کے ذریعہ ان کو زیادہ آوازیں نکالنے والے سائلنسرس بنایاگیا ہے ۔ایسی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چالانات جاری کئے جارہے ہیں۔خاص طورپررائل اینفلیڈ بُلٹ گاڑیوں پر کمپنی کی جانب سے لگائے گئے سائلنسرس میں ترمیم و تبدیلی کرتے ہوئے زیادہ آوازیں نکالنے والے سائلنسرس لگانے کی شکایات عام ہیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ایسی گاڑیوں کو ضبط کیاجارہا ہے ۔گذشتہ ایک ہفتہ سے پولیس کی جانب سے یہ خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس طرح کی زائد آوازیں نکالنے والے سائلنسرس کی قیمت زیادہ ہوتی ہے۔ نوجوانوں کی جانب سے اس طرح کے انوکھے سائلنسرس کے تعلق سے کافی دلچسپی پائی جاتی ہے۔ ان سائلنسرس سے بڑے پیمانہ پر آلودگی بھی ہوتی ہے ۔