حیدرآباد ۔ 27 جون (سیاست نیوز) زیورات کی دوکان میں دھمکا کر جبراً رقمی مطالبہ کرنے والے دو روڈی شیٹرس کو پولیس بنجارہ ہلز پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ روڈ نمبر 10 پر واقع سری سائی جگدمبا پلس اینڈ جیویلرس شوروم میں داخل ہوکر ایک لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے شکایت کے بعد علیم اور یونس کو گرفتارکرلیا ہے۔ نشہ کی حالت میں دھت ان دونوں نے جیویلری دوکان میں داخل ہوکر چاقو کی نوک پر منجر پنکج کو دھمکایا اور ایک لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا۔ رقم نہ ہونے پر وہ دونوں چلے گئے لیکن جاتے وقت دھمکی دی گئی کہ اگر آئندہ رقم نہ ملی تو جان سے ماردیا جائے گا۔ جیویلری دوکان کے منیجر کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔ پولیس واقع کے متعلق مزید تحقیقات کررہے۔ع