س25سال سے جوہری ، اب ترکاری فروش

   

٭ کورونا وائرس لاک ڈاؤن نے ہندوستان میں بڑے بڑے دولت مندوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے ۔ حکم چند سونی 25سال سے ہیرے جواہرات کے کے تاجر ہیں لیکن جئے پور میں اُن کی شاپ اب ترکاری کی دوکان بن گئی ہے ۔ حکم چند کو اچھی طرح معلوم ہے کہ جب تک لاک ڈاؤن ہے سونے چاندی کے دوکانیں کھلنے والی نہیں اور اُس کے بعد بھی عوام کی معاشی طاقت کو دیکھتے ہوئے لگ بھگ یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ جویلری کا بزنس ابھرنے کافی وقت لگے گا ۔ اس لئے حکم چند نے لاک ڈاؤن کے بہانے وقت برباد کرنے کے بجائے فیصلہ کیا کہ اپنی شاپ کو کسی طرح استعمال کیا جائے ۔انہوں نے بتایا کہ اُن کے پاس کوئی بڑی بچت نہیں اور نہ بڑا سرمایہ ہے ۔اس لئے انہوں نے ترکاریاں بیچنا شروع کردیا ۔ حکم چند کیلئے شرمندگی کی کوئی بات نہیں ، کیونکہ انہوں نے خود کو مصروف رکھا ہے اور جلد ہی وہ جویلری بھی بیچیں گے ۔حکم چند کااقدام دوسروں کیلئے اچھی مثال ہوناچاہیئے ۔