’’ساؤنڈ اینڈ لائٹ‘‘ شو کا احیاء

   

حیدرآباد۔ 30 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے محکمہ سیاحت کی جانب سے گولکنڈہ قلعہ میں ’’ساؤنڈ اینڈ لائٹ‘‘ شو کا پھر آغاز کردیاگیا ہے جو کچھ عرصہ قبل بند کردیا گیا تھا۔ امیتابھ بچن نے اپنی آواز دی ہے جبکہ درمیان میں آنجہانی جگجیت سنگھ کی غزل بھی ہے۔ پہلا شو انگریزی 6:30 بجے اور دوسرا شو 7:45 بجے شام شروع ہوگا۔ ٹکٹ تلنگانہ ٹورازم کی ویب سائٹ بک کئے جاسکتے ہیں۔