سائبر جرائم پر قابو پانے عوام میں شعور بیداری

   


کمشنران پولیس اور ایس پیز کا اجلاس، ڈی جی پی مہیندر ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ یکم اکٹوبر (سیاست نیوز) سائبر جرائم پر قابو پانے کیلئے دیہی علاقوں میں شعور بیداری پر زور دیتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ مہندر ریڈی نے کہا کہ سائبرجرائم آج کا بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ انہوں نے آج ریاست کے کمشنران پولیس اور ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس سے اجلاس منعقد کیا۔ ورچول انداز میں منعقدہ اس اجلاس میں ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نے کہا کہ سائبر جرائم پر قابو پانے کیلئے ضلع ایس پیز کو شعور بیداری منعقد کرنی چاہئے۔ ڈی جی پی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ خواتین اور بچوں پر ہونے والے مظالم کے مقدمات پر خصوصی توجہ مرکوز کریں اور ایس سی، ایس ٹی، اٹراسٹی مقدمات پر زیادہ توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے سزاء کے فیصد میں اضافہ کیلئے خصوصی اقدامات کا حکم دیا۔ ڈی جی پی نے زیرالتواء مقدمات اور انسانی وسائل سے متعلق مقدمات پر تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نے سائبر کرائم پر شعور بیداری کیلئے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ دیہی علاقوں میں دیگر عہدیداروں اور محکموں کا تعاون حاصل کریں۔ ساتھ ہی یہ ایک پولیس سرویس بک کی صدفیصد ڈیجیٹلائزڈ کرنے کے اقدامات پر زور دیا۔ع