سائرس تقرری معاملہ:سپریم کورٹ نے این سی ایل اے ٹی کے حکم پر لگائی روک

   

نئی دہلی10جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے سائرس مستری کو ٹاٹا سنس کے ایگزیکٹو چیئرمین کے عہدے پر بحال کئے جانے کے نیشنل کمپنی لا اپیلٹ ٹریبونل (این سی ایل اے ٹی) کے حکم پر جمعہ کے روز روک لگا دی۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ، جسٹس بی آر گووئي اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے این سی ایل اے ٹي 18 دسمبر کے حکم کے خلاف ٹاٹا سنس کی درخواست کی سماعت کے دوران یہ روک لگائی۔این سی ایل اے ٹي نے سائرس مستری کو بڑی راحت دیتے ہوئے انہیں ٹاٹا گروپ کے ایگزیکٹو چیئرمین کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔