سائرس مستری کی برقی شمشان میں آخری رسومات

   

ممبئی: ٹاٹا سنز کے سابق چیرمین سائرس مستری کا منگل کو یہاں برقی شمشان میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔54 سالہ مستری اتوار کو مہاراشٹر کے پالگھر ضلع میں ایک کار حادثہ میں ہلاک ہو گئے تھے۔ مستری کی آخری رسومات میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے ، صنعت کار انیل امبانی اور ایچ ڈی ایف سی کے چیئرمین دیپک پاریکھ بھی شامل تھے ۔