سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ پردیپ شرما گرفتار

   

ممبئی: قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کے روز ایس یو وی گاڑی اور کاروباری منسکھ ہیرین کے قتل کے معاملہ میں چل رہی جانچ کے سلسلہ میں سابق انکاونٹر اسپیشلسٹ پردیپ شرما کے گھر پر دھاوا کیا اور انہیں گرفتار کر لیا۔ این آئی اے کی ٹیم نے ممبئی پولیس کے ہمراہ صبح کے وقت ان کے اندھیری میں واقع گھر کی تلاشی لی اور بعد میں پوچھ گچھ کے لئے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ بعد ازاں، دوپہر کے وقت پردیپ کو گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت نے پردیپ اور دو دیگر کو 28 جون تک این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔