سابق ایم ایل اے اور آئی اے ایس افسر کے مکانات پر ای ڈی کا چھاپہ

   

پٹنہ/مدھوبنی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے آج بہار کے ضلع مدھوبنی میں جھنجھار پور کے سابق ایم ایل اے گلاب یادو اور آئی اے ایس آفیسر کے متعدد ٹھکانوں پر بیک وقت چھاپے مارے ۔ ذرائع نے منگل کے روز بتایا کہ ای ڈی کی ٹیم صبح 5 بجے جھنجھار پور کے سابق ایم ایل اے گلاب یادو کی گنگا پور میں واقع رہائش گاہ پر پہنچی۔ سنٹرل پولس فورس کی ٹیم نے ان کی رہائش گاہ کو چاروں اطراف سے گھیر لیا اور مین گیٹ کو بند کر دیا۔ ای ڈی کے چھاپے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ رہائش گاہ کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے ۔ مقامی انتظامیہ کو بھی اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔ یادو کی پٹنہ اور پونے میں واقع رہائش گاہوں پر بھی آج صبح چھاپے مارے گئے ۔ ای ڈی کی ٹیم کی تفتیش جاری ہے ۔ تاہم سابق ایم ایل اے یادو اپنی رہائش گاہ پر نہیں ہیں۔ ای ڈی کی ٹیم یادو کی اہلیہ ایم ایل سی امبیکا گلاب یادو، ان کی بیٹی اور ضلع پریشد کے صدر بندو گلاب یادو اور ان کے ملازمین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔