سابق رکن اسمبلی کے بیٹا اوربہو کانگریس میں شامل

   

مدھیہ پردیش میں اسمبلی الیکشن سے قبل بی جے پی کو ایک اور جھٹکہ

بھوپال:مدھیہ پردیش میں عنقریب اسمبلی انتخاب ہونے وا لے ہیں، لیکن اس سے پہلے بی جے پی کو ایک بار پھر جھٹکہ لگا ہے۔ جمعرات کو ستنا ضلع کے ریگاؤں اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی جگل کشور باگری کے بیٹے دیوراج باگری اور ان کی بیوی وندنا باگری نے بھوپال میں کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت اختیار کر لی۔کانگریس کے سابق صدر ارون یادو نے بی جے پی کو لگے اس جھٹکہ پر کہا کہ ریاست کے الگ الگ حصوں سے بڑی تعداد میں بی جے پی کے لوگ کانگریس کا دامن تھام رہے ہیں۔ نیواڑی، چھترپور، ٹیکم گڑھ، دَتیا، شیوپوری وغیرہ مقامات سے کئی بی جے پی لیڈران کانگریس میں شامل ہوئے ہیںاور بی جے پی میں ہلچل مچی ہوئی ہے ۔
بی جے پی میں بری طرح بھگدڑ مچی ہوئی ہے۔ اس بھگدڑ کا نتیجہ ہے کہ حکومت اب کابینہ کی توسیع کرنا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ ریگاو?ں میں ہوئے ضمنی انتخاب میں بارگی جوڑا نے بی جے پی کی طرف سے ٹکٹ کی دعویداری کی تھی، لیکن انھیں ناکامی ہاتھ لگی تھی۔ لہٰذا انھوں نے پارٹی کے ذریعہ طے امیدوار پرتیما باگری کی کھل کر مخالفت کی تھی۔ ویسے اس وقت ریگاو?ں اسمبلی حلقہ سے کانگریس کی رکن اسمبلی کلپنا وَرما ہیں۔دراصل مدھیہ پردیش میں اسی سال ہونے والے اسمبلی انتخاب سے پہلے پارٹی بدلنے کا کھیل جاری ہے۔ لیکن اس معاملے میں کانگریس لگاتار بی جے پی پر بھاری پڑ رہی ہے۔ ریاست کے مختلف علاقوں کے کئی سرکردہ بی جے پی لیڈران، سابق اراکین اسمبلی، سابق اراکین پارلیمنٹ اب تک کانگریس کا دامن تھام چکے ہیں۔ اسمبلی انتخاب سے پہلے ریاست میں کانگریس کی طرف لیڈروں کے بڑھتے رجحان سے واضح ہے کہ ریاست میں ہوا پوری طرح سے بی جے پی کے خلاف ہے۔