حیدرآباد : 11ستمبر (یو این آئی) سابق مرکزی مملکتی وزیرخارجہ و تلگوفلموں کے مشہور اداکار کرشنم راجو چل بسے ۔ان کی عمر 83 برس تھی۔وہ واجپائی حکومت میں وزیر دیہی ترقی، وزیر امور صارفین ، وزیر دفاع و مملکتی وزیرخارجہ کے طورپرخدمات انجام دے چکے ہیں۔انہوں نے 1990 کی دہائی میں سیاست میں قدم رکھا اور 12 ویں و 13 ویں لوک سبھا میں بالترتیب کاکناڈا اور نرساپورم حلقوں سے منتخب ہوئے ۔ کرشنم راجو سانس لینے میں تکلیف کے مسائل سے دوچار تھے اور چنددنوں سے زیرعلاج تھے ۔انہوں نے اتوار کی صبح آخری سانس لی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران شامل ہیں۔ آخری رسومات کل انجام دی جائینگی۔ا ن کی موت پر وزیراعظم مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، چیف منسٹر اے پی جگن موہن ریڈی، تلگو فلم انڈسٹری سے وابستہ کئی اہم شخصیات نے ان کو خراج پیش کیا۔