نئی دہلی : سابق وائس چانسلر نیشنل لاء اسکول آف انڈیا یونیورسٹی بنگلورو اور اولیائے طلبہ نے سپریم کورٹ سے رجوع ہوکر یونیورسٹی کے لئے علحدہ انٹرنس امتحان منعقد کرنے کی نوٹس کو چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ غیر قانونی ہے ۔ سابق وائس چانسلر آر وینکٹ راؤ اور راکیش کمار اگروال نے کہا کہ انٹرنس امتحان علحدہ رکھنا طلبہ کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔