اسلام آباد(پاکستان): پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے ہیں۔ ان کے فرزند قاسم گیلانی نے اپنے ٹوئٹر بلاگ پر یہ اطلاع دی۔ قاسم گیلانی نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان حکومت اور قومی جوابدہی بیورو کا بہت شکریہ۔ آپ نے میرے والد کی زندگی خطرہ میں ڈال دی ہے۔“
Thank you Imran Khan’s govt and National Accountibilty Burearu! You have successfully put my father’s life in danger. His COVID-19 result came postive. pic.twitter.com/VxiEXFOkZA
— Kasim Gilani (@KasimGillani) June 13, 2020
ذرائع کے مطابق این اے بی میں بدعنوانی کے متعلق چل رہے کیس کی سماعت کے بعد ان کا ٹسٹ لیا گیا جس میں ان کاٹسٹ مثبت سامنے آیا۔ واضح رہے کہ جمعرات کے دن پاکستان مسلم لیگ۔ نواز (پی ایم ایل۔ این) کے سربراہ شہباز شریف بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔ وہ این اے بی میں چل رہے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے بعد وہ بھی مثبت پائے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی ہفتہ کو کورونا سے پازیٹیو پائے گئے ہیں۔